35

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

جھنگ ( نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ آصف گل نے مستحق خاتون کو ملنے والی سرکاری امدادی رقم میں مبینہ طور پر کٹوتی کرنے کے الزام میں ریٹیلر قاضی محمد صفدر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی۔آئی۔ایس۔پی آصف گل نے گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر بی۔آئی۔ایس۔پی جھنگ ملک احسان اللہ کمبوہ کے ہمراہ مستحق خواتین میں سرکاری امدادی رقم کی تقسیم کے کام کا جائزہ لینے کیلئے منڈی شاہ جیونہ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر یہ شکایت سامنے آئی کہ ریٹیلر قاضی محمد صفدر سکنہ منڈی شاہ جیونہ مستحق خواتین کو ملنے والی سرکاری امدادی رقم میں مبینہ طور پر کٹوتی کرکے امانت میں خیانت کا مرتکب ہو رہا ھے۔جبکہ اس سلسلہ میں قبل ازیں بھی ڈی جی پنجاب کو بھی اس طرح کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ تفتیش کے دوران رٹیلر قاضی محمد صفدر سرکاری رقم کی کٹوتی اور خیانت کا مرتکب پایا گیا ۔ جس پر اس کے خلاف تھانہ قادر پور میں مقدمہ نمبری 28/23 درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں