23

بین الاضلاعی چور گینگ کی موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار ‘ 2خواتین تھانہ سے فرار

کنجوانی(نامہ نگار) بین الاضلاعی چور گینگ کی موقع واردات سے رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی دو خواتین تھانہ گڑھ سے فرار ،مقامی پولیس کا مدعی مقدمہ پر صلح کیلئے دبائو،مدعی مقدمہ انکار ی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلیانوالہ سے احمد یار پربانہ کا ڈیڑھ لاکھ مالیتی بکرا چوری کرنے وا لی ساہیوال کی رہائشی دو خواتین نصرت عرف اظہر ا ں اور کلثوم عرف کلو اپنے ساتھی امیر ولد شماں کے ہمراہ 125موٹر سائیکل پر فرار ہو رہی تھیںکہ اہل دیہہ نے گھیرا ڈال لیا اور دونوں خواتین کو مال مقدمہ سمیت قابو کرکے پولیس تھانہ گڑھ کے حوالے کر دیا جبکہ موٹر سائیکل سوار ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا پولیس تھانہ گڑھ نے فرار ہونے والے ملزم اور دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ نمبری140درج کرکے خواتین کو کمرے میں بٹھا دیا مگر دونوں خواتین پولیس کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانہ سے فرار ہو گئیں معلوم ہونے پر پولیس تھانہ گڑھ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ پولیس نے اپنی غفلت چھپانے کیلئے مدعی مقدمہ پر صلح کے لئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا مدعی مقدمہ نے چوروں سے صلح کرنے سے انکار کر دیا اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ گڑھ آصف نواب طور سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وقوعہ میری غیر موجودگی میں ہوا افسران تھانے پہنچ گئے ہیں انکوائری کے بعد غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں