اسلام آباد (بیوروچیف)قومی کفایت شعاری کمیٹی (این اے سی)نے بیوروکریٹس، ججز اور معاشرے کے دیگر بااثر طبقات سے ایک سے زیادہ پلاٹ واپس لینے کی سفارش کی ہے۔ وہ تمام لوگ جن کے پاس اضافی پلاٹس ہیں، جو انہیں بے ہنگم قیمتوں پر دیے گئے تھے، ان کی وصولی کی جائے گی اور بڑھتے ہوئے عوامی قرضوں کو ختم کرنے کے لیے نیلام کیا جائے گا۔ اعلی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ کمیٹی نے جون2024تک اراکین پارلیمنٹ/ مقننہ کی تنخواہوں/مراعات میں15فیصد اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کی سفارش کی۔ کفایت شعاری کمیٹی نے ملک بھر میں گیس اور بجلی کے شعبوں میں پری پیڈ میٹر لگانے کی سفارش کی۔ این اے سی نے وزارت خزانہ کو رپورٹ کے حتمی ورژن کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے ہر ایک سفارش کے مالیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تفویض کیا۔ حکومت کو اس رپورٹ کو عام کرنے کی سفارش بھی زیر غور ہے تاکہ عوام کو اس کے بارے میں معلومات مل سکیں۔
50