32

بیوی سے صلح کیلئے تعویز کا اثر نہ ہونے پر مرید نے پیر کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرید نے بیوی سے صلح کیلئے لئے گئے تعویز کے اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویز لیا مگر اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔تعویز کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغوا کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی۔مقتول کے بھائی صابر کا کہنا ہے کہ جب مرید کے گھر سے اس کی بیوی کے گھر والے سامان اٹھا رہے تھے اس وقت وہ آیا اور بھائی کو ساتھ لے گیاپولیس کے مطابق ملزم نے کام کروانے کیلئے پیر کو ہزاروں روپے نذرانہ دیا تھا، یہ رقم تھوڑی تھوڑی کرکے دی گئی تھی،ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر حماد یوسف کی کوششوں سے پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا، اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں