ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )علی اسد ولد عباس قوم راجپوت سکنہ3مرلہ سکیم285گ ب ہمرا ہ اپنی بیوی اقرا ء بی بی اپنے سسرال چک285 گ ب سے واپس آ رہا تھا کہ ناگرہ پل مین رجانہ روڈ پر اسکی بیوی کا موبائل گر گیا جس کو اٹھانے اقرا ء بی بی موٹر سائیکل سے اتری اسی دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 2 نا معلوم مسلح افراد بسواری موٹر سائیکل آئے اور آتے ہی علی اسد پر فائرنگ کر دی جس سے علی اسد موقع پر جاں بحق ہو گیا وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ ، ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ ، بمعہ ملازمان پولیس موقع پرپہنچ گئے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ بھی موقع کیلئے روانہ ہو گئے نعش کو پوسٹمارٹم آر ایچ سی رجانہ منتقل کیا گیا علی اسد کی حال ہی میں شادی ہوئی معاملہ قتل یا یہ کوئی واردات یا کوئی دیگر وجہ ہے اسکی چھان بین کی جا رہی ہے ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔
