11

بیٹیاں میری زندگی کی خوشیاں ہیں’ منیب بٹ

اسلام آباد (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے تینوں بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر اداکار منیب بٹ کے انٹرویو کا پرومو وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے ان سے بیٹیوں سے متعلق سوال کیا۔جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ جس جس سال میرے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی وہ سال میرے لیے معاشی اور پیشہ ورانہ دونوں لحاظ سے بہترین رہا اور اس دوران میرے ڈرامے بھی سپر ہٹ ہوئے۔اداکار نے کہا کہ فیملی کو وقت دینے کے دوران جو خوشی ملتی ہے وہ کسی دوسری جگہ نہیں مل سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں