فیصل آباد(پ ر) جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو شیخ جواد افضل اور عماد افضل نے بیڈمنٹن میں فیصل آباد کا نام روشن کرنیوالے تین پلیئرز کو مجموعی طور پر اعزازی طور پر پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام اور ٹرافیاں دیں گذشتہ روز جواد کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے ممبر اورفاتح ورلڈ کپ 1992کے کھلاڑی وسیم حیدر نے ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل آباد ریجن تنویر شوکت کے ہمراہ بیڈمنٹن نیشنل چمپیئن شپ2023 میں فیصل آباد کی نمائندگی کرنیوالے معیز طاہر کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تین لاکھ روپے نقد ‘جونیئر بیڈمنٹن 2023کے کھلاڑی شاہزیب شبیر اور انڈر17کے پلیئر احمد کو ایک ایک لاکھ روپے اور ٹرافیوں سے نوازا تقریب کے دوران شیخ جواد افضل اور عماد افضل کا کہنا تھا کہ کرکٹ ‘بیڈمنٹن کے علاوہ پنجاب بھر میں مزید کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر باہر آسکے۔
