44

بے راہ روی ناجائز تعلقات میں آسانیاںطلاق کی وجہ ہیں ‘ نادیہ خان

اداکارہ، ماڈل و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے معاشرے میں بے راہ روی کا بڑھنا، مرد و خواتین کو ملنے والی آزادیاں اور ناجائز تعلقات میں آسانیاں پیدا ہونا بھی طلاق کی وجہ ایک وجہ ہیں۔دو سال قبل 2021 میں فیصل ممتاز سے تیسری شادی کرنے والی نادیہ خان نے اپنی نجی زندگی سمیت شوبز اور سماجی مسائل پر کھل کر باتیں کیں۔ طلاقوں کے کئی اسباب ہیں۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ماضی میں لڑکے اور لڑکی کے درمیان رابطہ ہونا اور تعلق بننا بہت مشکل ہوتا تھا، کبھی کبھی کوئی لڑکا ہمت کرکے کسی لڑکی کے سامنے کارڈ پھینک کر بھاگ جاتا تھا مگر اب صورتحال مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے سادہ اور آسان جواب یہ ہے کہ اب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ سچے اور وفادار نہیں رہے اور خصوصی طور پر مرد بے راہ روی کا شکار ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ اب آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں اور مرد حضرات کو ہر طرف لڑکیاں ہی لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں، جس وجہ سے اب انہیں گھر کو سنبھالنے اور بچوں کی پرورش کرنے والی بیوی اچھی نہیں لگتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں