30

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فیصل کریم خان کنڈی سے اسلام آباد میں ملاقات ، بنوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے میں سابقہ ادوار میں محروم علاقوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت، فیصل کریم کنڈی کی مسائل کے حل کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی وزیر کو بنوں کے ان علاقوں کی تفصیلات سے اگاہ کیا جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سابقہ سروے کے دوران محروم رہ گئے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر نے وزیر مملکت سے درخواست کی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے سروے میں ان علاقوں کو ضرور شامل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں