21

تاجراتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

فیصل آباد (پ ر)سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاجر اتحاد اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جس طرح مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ‘ پٹرول اتنا مہنگا ہونا’ گھی ‘ کوکنگ آئل اور کھانے پینے والی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسے میں تمام تاجروں کو اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا چاہئے اور مل کر اس مہنگائی کا سدباب کرنا ہو گا جیسے حالات ہیں ملک دیوالیہ ہونے کا امکان ہے۔مڈل کلاس طبقہ بالکل ختم ہو چکا ہے غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں گھر گھر لڑائیاں ہو رہی ہیں’ بے روزگاری اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے عوام آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں تمام تاجر اکٹھے ہوں اور مکمل احتجاج کریںاسی میں ہم سب کا بھلا ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں