10

تاجروں اور پولیس کا باہمی تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے

فیصل آباد (سٹاپ رپورٹر) قومی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے وفد نے اے ایس پی تھانہ گلبرگ حسن بلال’ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ میاں مصدق ریاض سے ملاقات کی اور تاجروں ‘ دکانداروں اور شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا’ وفد کی قیادت پیارا بھائی مرزا شہزاد اسلم چیئرمین پنجاب ہیومن رائٹس ونگ نے کی’ وفد میں رانا عابد علی ڈویژنل صدر ایپکا سپیشل ایجوکیشن’ عاصم خان صدر تاجر ونگ ‘ عرفان علی انصاری ترجمان پنجاب’ شمون گل ڈسٹرکٹ چیئرمین ‘ شمون گل ڈسٹرکٹ چیئرمین’ پروفیسر حکیم عبدالغفار’ حکیم عقیل’ پیرمظہر عباس زیدی’میڈیا کوارڈینیٹر امجد اقبال’ سہیل محمود’ عبدالقیوم’ ولید اشرف’ عمیر آصف’ سلیم ساغر’ محمد وقاص’ محمد طیب’ ولید نواز’ علامہ ولید اشرف کے علاوہ نڑوالا روڈ کے تاجروں بھی موجود تھے’ اس موقع پر پیارا بھائی مرزا شہزاد اسلم چیئرمین پنجاب ہیومن رائٹس ونگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق RPO فیصل آباد کی طرف سے کرائم کے خلاف جاری کامیاب مہم کو خراج تحسین پیش کیا اور شہر بھر سے منشیات فروشوں کے خاتمے اور جواء مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا’ انہوں نے کہا کہ گلبرگ کے علاقے میں اے ایس پی حسن بلال اور ایس ایچ او میاں مصدق نے چارج لیا ہے’ کرائم نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے’ ہمیں امید ہے کہ ان کرائم فائیٹر افسران کی موجودگی میں کوئی طاقتور کسی کمزور کو تنگ نہیں کرے گا اور انصاف کا بول بالا ہو گا’ اس موقع پر اے ایس پی حسن بلال اور ایس ایچ او میاں مصدق ہماری کوشش ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے’ ہم نے منشیات کے مکروہ دھندے پر 90 فیصد قابو پا لیا ہے’ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں’ اپنی سیفٹی کیلئے موٹرسائیکل سوار اپنی موٹرسایکل کو وائرلاک ضرور لگائیں’ اس موقع پر پولیس افسران نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سرگرم عمل ہے’ کسی شہری کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی’ بدمعاشوں کو نکیل ڈالی جائے گی اور حق دار کو اس کا حق دلایا جائے گا’انہوں نے کہا کہ تاجروں کا تعاون پولیس کیلئے اہم ہے’ آپ ہماری رہنمائی کریں اور جرم کی نشاندہی کریں’ انشاء اللہ آپ کی پولیس آپ کو مایوس نہیں کرے گی’ اس موقع پر پیارا بھائی مرزا شہزاد اسلم چیئرمین پنجاب ہیومن رائٹس ونگ نے اعلان کیا کہ تاجر اپنی مدد آپ کے تحت موٹرسائیکل سواروں میں آپ کی موجودگی وائرلاک تقسیم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں