فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے الیکشن میں نومنتخب صدر رانا شاہد منیر ایڈووکیٹ’ سیکرٹری رانا بابر خاں’ نائب صدر سید ایم حسنین حیدر شاہ’ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد عثمان کی جیت ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا ان پر غیر متزلزل اعتماد کا نتیجہ ہے’ ہمیں یقین ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب قیادت ناصرف وکلاء کے مفادات کا تحفظ کریں گے بلکہ شہربھر کے تاجروں کے مسائل کو بھی حل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج’ انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر فیض محی الدین گوگا’ انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ آزاد کشمیر اتحاد کے صدر چوہدری بہادر علی’ نیو ذیل گھر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد یونس’ پاک گول بازار کے جنرل سیکرٹری ابوبکر پومی’ کاشف آزاد’ زاہد علوی’ میاں طارق’ عبدالرحمن مانی’ مبین رزاق’ چوہدری خالد’ شہباز گل بٹ ودیگر تاجر رہنمائوں نے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے نومنتخب صدر صدر رانا شاہد منیر ایڈووکیٹ’ سیکرٹری رانا بابر خاں’ نائب صدر سید ایم حسنین حیدر شاہ’ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد عثمان اور ایگزیکٹو ممبران کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری نے ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار کی منتخب قیادت کے ساتھ مل کر شہر کے مسائل کو حل کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا’ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ رانا شاہد منیر ایڈووکیٹ اور رانا بابر خاں سستے انصاف’ ہائیکورٹ بینچ کے قیام اور شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی تمام کاوشوں اورصلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ‘ تاجروں کا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ رہے گا’ اس موقع پر نومنتخب صدر رانا شاہد منیر اور سیکرٹری رانا بابر خاں ایڈووکیٹ نے شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مرتبہ جس طرح شہر بھر کے تاجروں نے ہمارا الیکشن لڑا اس کی مثال نہیں ملتی’ تاجروں کی طرف سے ملی والی ہر قسم کی سپورٹ نے ہمیں حوصلوں کو جوان رکھا اور ہم نے الیکشن جیتنے کیلئے پوری جان لڑائی’ ہم اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا’ ہم فیصل آباد کی تاجر برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ بار آپ کا دوسرا گھر ہے’ آپ سب کیلئے بار کے دروازے کھلے ہیں’ آپ لوگوں کے جو بھی مسائل ہیں مل کر حل کریں گے ۔
42