42

تاجروں کے جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے

فیصل آباد (پ ر) شہر کے تاجروں کے کا روبار اور جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا فر ض ہے’ ہم آٹھ بازاروں اور اس سے ملحقہ گو ل بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندے ہیں’ ہم کسی گروپ یا جتھے کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ زبردستی ہم پر مسلط ہو کر ہماری دکانیں بند کروائیں ‘ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تا جران کے چیئرمین محمد امین بٹ’ چوہدری بہادر علی’ ذیشان ظفر’ چوہدری خالد جٹ’ میاں آ صف و دیگر تاجر رہنمائوں کے وفد نے سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کے دوران کیا’ وفد میںگرے کلاتھ کے جنرل سیکرٹری ملک اقبال’شہباز گل بٹ’ وسیم ذبیع اللہ’بابر اسلام’ چوہدری محسن’ خرم شہزاد’ شیخ جاویدکے علاوہ دیگر تاجر رہنما موجود تھے’اس موقع پر ڈی ایس پیز بھی موجود تھے’ وفد کے سربراہ محمد امین بٹ نے سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی سے کہا کہ گذشتہ دنوں ایک جماعت نے زبردستی تاجروں کی دکانیں بند کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں