32

تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر دونگا

صفدرآباد (نامہ نگار)ملک نعمان انبالوی کریانہ ایسوسی ایشن صفدرآباد کے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔انہیں تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ ملک نعمان انبالوی نے کہا کہ وہ دن رات تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیئے اپنی خدمات پہلے کی طرح جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کی بڑی تعداد نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر آنچ نہیں آنے دیں گیاور شہر مین تاجروں کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ملک نعمان انبالوی نے مزید کہا کہ تاجروں کو بھی ہر ممکن شہریوں کو بلا تا خیر سودا سلف کی خریداری میں تعاون کرنا ہو گا اور معاشرے کی خدمت کو جاری و ساری رکھنا ہی ایک ذمہدار شہری ہونے کا بڑا ثبوت ہے۔ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین ملک اتحاد کونسل صفدرآباد،سیٹھ اللہ رکھا ریٹائرڈ ٹیچر،ادریس بھٹی جرنلسٹ ،سر محمد انور بی اے سابق آفیسر نئی روشنی سکولزاور ملک محمد طارق آٹا چکی والے نے ملک نعمان انبالوی کو کریانہ ایسوسی ایشن کا بھاری اکثریت سے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں