فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)تاجرراہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے ایف بی آر افسران کی لا محدود اختیارات کے ساتھ کاروباری مارکیٹوں میں تعیناتی کے فیصلہ سے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ تاجر برادری محب وطن ہے اور معاشی استحکام میں صنعت کار اور تاجر برادری کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتاوزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور ٹیکس نظام میں ایسی اصلاحات لانی چاہئے کہ نئے ٹیکس گذار پیدا ہوں اور تاجر آسانی سے اپنے ذمہ ٹیکس ادا کر سکیں کاروباری حالات پہلے ہی ابتر ہیں لہٰذا تاجروں کے لئے مزید مشکلات پیدا کرنے کی بجائے انہیں ریلیف دیا جائے ۔
