جڑانوالہ(نامہ نگار)تاریخی ورثہ گنگا رام حویلی کو قادنیوں سے واگزار کروا کر حکومتی تحویل میں لیکر اصلی حالت میں بحال کیا جائے،عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کی مشہور شخصیت سرگنگا رام نے اپنی پوری زندگی پنجاب کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی تھی ماڈرن لاہور کے معمار سرگنگا رام نے دیہات کی ترقی و خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور جدید زرعی اصلاحات متعارف کروانے کیلئے چک نمبر 591 گ ب کو آباد کیا جو بعد میں سرگنگا رام کے نام سے منسوب ہوا چک نمبر 591 گ ب میں قائم سرگنگا رام حویلی تاریخی ورثہ رکھتی ہے جسمیں ماضی کی مشہور اعلی و علمی شخصیات بھی اس حویلی سے فیضیاب ہوتی رہی ہیں مگر ہر دور میں حکومتی حکام و ضلعی انتظامیہ افسران مبینہ طور پر اسے نظر انداز کرتے رہے ہیں جس کیوجہ سے سرگنگا رام حویلی اپنی تاریخی اہمیت کھو رہی ہے ذرائع کے مطابق قادیانیوں نے تاریخی ورثہ سرگنگا رام حویلی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور حویلی کی عمارت کو نہ صرف منفی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تاریخی ورثہ سرگنگا رام حویلی کو قادنیوں کے قبضہ سے واگزار کروا کر حکومتی تحویل میں لیکر اسے اصلی حالت میں بحال کرکے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے فی الفور کھولا جائے۔
36