فیصل آباد(پ ر)واقعہ معراج نبی کریم ۖ کا جلیل القدر معجزہ اور اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔اتحادبین المسلمین اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اسلام زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ حیات پیش کر تا ہے۔ان خیالات کا اظہا رپاکستان سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی نے سٹی دفتر غلام محمد آباد جشن معراج ا النبیۖ کے موقع پر لنگر کیمپ میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ۔ تاریخ عالم میں واقعہ معراج انتہائی خصوصیات کا حامل ہے۔ معراج النبی ۖکی رات تمام نوع انسانی کے لیے بلالحاظ رنگ و نسل تکمیل انسانیت کی جانب رجوع کی رات ہے۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے واقعہ معراج کی تصدیق کرکے صدیق کا لقب پایا۔اللہ رب العزت نے خاتم المرسلینۖکوتمام انبیاء علیھم السلام سے ممتاز کرنے کے لئے جسمانی معراج شعور کی حالت میں کروایا۔ اور آپ ۖ راتوں رات مکہ مکرمہ، بیت المقدس، مسجد اقصی اور پھر وہاں سے آسمانوں پر تشریف لے گئے۔ سدرة المنتہیٰ کے آگے آپ ۖ کا سفر مبارک آپ ۖ کی شان رسالت کی طرح ایسی عظیم بلندیوں کا عظیم سفر تھاجسے عقل سمجھنے سے قاصر ہے۔ پختہ ایمان وا لے صدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیروی کرتے ہوئے واقعہ معراج النبی ۖ کو حضور نبی کریم ۖ کا شعور کی حالت میں جسمانی سفر مانتے ہیں۔
39