27

تبریز شمسی کا PSL میں جوتا اٹھا کر جشن منانے کا انوکھا انداز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی نے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ، جوتے سے فون ملانا جشن کے اظہار کا طریقہ ہے ۔واضح رہے کہ تبریز شمسی وکٹ لینے کے بعد اپنا جوتا اتار کر نمبر ڈائل کرتے ہیں اور اسے کان سے لگاتے ہیں۔ٹوئٹر صارف نے جنوبی افریقا کے کرکٹر تبریز شمسی سے سوال کیا کہ جوتا اٹھا کر جشن منانے کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبریز شمسی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بولر وکٹ لیتا ہے تو کبھی کبھار امپائر تھرڈ امپائر سے تصدیق کرتا ہے یہ آؤٹ ہے کہ نہیں ہے ۔تبریز شمسی نے کہا کہ اسی طرح میں بھی تھرڈ امپائر کو نمبر ملاتا ہوں اور پوچھتا ہوں یہ آؤٹ ہے کہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں