21

تجاوزات خاتمہ مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کی بحالی کا حکم (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کا حکم دیدیا وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کیلئے آسانی کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تجاوزات خاتمہ مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کی بحالی کا حکم خوش آئند ہے اس اقدام سے ان غریب ریڑھی چھابڑی والوں کو اپنے کام کیلئے متبادل جگہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تحفظ بھی حاصل ہو گا اور وہ بغیر کسی خوف کے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے، پنجاب بھر کے تمام اضلاع تحصیلوں اور ٹائونوں میں وزیراعلیٰ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، اس مہم کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ ئے ہیں کشادہ بازاروں میں تجاوزات کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا تھا بازاروں’ مارکیٹوں میں دکان داروں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پختہ تعمیرات کر لی تھیں جو نہ صرف ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بنتی تھیں بلکہ فٹ پاتھوں کو جس مقصد کیلئے تعمیر کیا گیا تھا شہری اس سے بھی فائدہ نہیں اٹھا پاتے تھے تمام اضلاع میں بلدیہ کے کرپٹ افسران وعملہ کی آشیرباد سے دکان داروں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے تھے کہ وہ کسی شکایت کو خاطر میں نہیں لاتے تھے دکان داروں نے دکانوں کے اوپر بڑے بڑے شیڈ اور بورڈ لگا رکھے تھے جن کی وجہ سے بازاروں’ مارکیٹوں کا ماحول گھٹا گھٹا سا لگتا تھا وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے ذریعے دکانوں کے شیڈرز کیلئے ایک معیار مقرر کیا گیا اور دکان داروں کو اس پر عمل کرنے کا کہا گیا جس کے بعد شاہراہوں اور بازاروں’ مارکیٹوں میں ایک طریقہ کار کے مطابق تشہیری بورڈ لگانے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں بھی تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی جس کے نتیجہ میں بازاروں سے عارضی وپختہ تعمیرات کو ہٹا دیا گیا بازار کھلے ہو گئے فیصل آباد کے آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور کپڑے کی مارکیٹوں میں بھی تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی شہر کے داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی گاڑیوں بشمول رکشہ موٹرسائیکل کا داخلہ بند کر کے ان کیلئے پارکنگ پوائنٹ قائم کئے گئے بازاروں سے فروٹ یا دیگر اشیاء فروخت کرنے والے چھوٹے کاروبار کرنے والے بھی اس مہم سے متاثر ہوئے ان کو کاروبار کے لیے مبادل جگہ نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وزیراعلیٰ کے علم میں یہ بات لائی گئی تو انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ چھوٹے کاروباروں کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں ریڑھی وغیرہ پر کام کرنے والوں کو متبادل جگہ دی جائے تاکہ ان کا روزگار متاثر نہ ہو پنجاب حکومت کسی کا روزگار چھیننا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے چھوٹے کاروباروں کی بحالی کے حکم کو کاروباری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے” سال 2024ء پنجاب کی سماجی ترقی کی تاریخ میں ایک ایسا سنہری باب بن جکا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیراعلیٰ مریم نواز کی بصیرت افروز قیادت’ احساس’ ہمدردی بے لاگ طرز حکمرانی نے نہ صرف سماجی شعبے میں فلاح وبہبود کے نئے معیار قائم کئے ہیں بلکہ ہزاروں زندگیوں میں امید کی شمع روشن کی ہے ان کی مدبرانہ قیادت نے انقلابی اقدامات کا آغاز کیا جنہوں نے سماج کے ان محروم اور پسماندہ طبقات کو نئی زندگی دی جو معاشرتی دھارے سے کٹے ہوئے تھے مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب نے سماجی انصاف’ مساوات اور ترقی کا ایک ایسا خواب عملی صورت میں دیکھا ہے جو محروم طبقات کے لیے روشنی کی کرن بن کر چمکتا رہے گا تعلیم’ صحت’ اپنی چھت اپنا گھر’ کسان کارڈ’ منیارٹی کارڈ’ طلبا کے لیے ای بائیک’ انٹرن شپ پروگرام’ دھی رانی پروگرام’ غریبوں کے لیے 3مرلہ مفت پلاٹس’ خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی فراہمی پراجیکٹ’ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جدید تعلیم اور مارکیٹنگ کی مہارت کا پروگرام سمیت دیگر فلاحی پروگرام وزیراعلیٰ کی پنجاب کے عوام سے محبت کی مثال ہے بلاشبہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کا حق ادا کر رہی ہیں جس پر صوبہ بھر کے عوام کو ان کے انتخاب پر ناز ہے کہ ان جیسی باہمت خاتون کو ملک کے اہم ترین صوبے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز کیا گیا جو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں