10

تجاوزات خاتمہ مہم کی آڑ میں تاجروں کا کاروبار تباہ نہ کیا جائے،امین بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تجاوزات کی آڑ میں آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور اس سے ملحقہ گلیوں کے تاجرسخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں’ وہیکل فری بازار کسٹمر فری بازار بن گئے ہیں’ دکاندار صبح سے شام تک کسٹمرز کی راہ تکتے رہتے ہیں مگر کسٹمرز نے بازاروں کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کشمیری ریسٹورنٹ اینڈ فاسٹ فوڈز سرکلر روڈ کچہری بازار کے افتتاح کے موقع پر کیا’ اس موقع پر کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور ساجد’ صوفی امین’ ندیم بٹ و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ اگر چند مہینے یہی حالات رہے تو آٹھ بازاروں کے دکاندار اپنی دکانوں کو تالے لگا کر گھروں میں بیٹھ جائیں گے’ دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے اوربیروزگاری میں انتہا درجے کا اضافہ ہو جائے گا’ امین بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف’ کمشنر فیصل آباد مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے اپیل کی کہ خدارا کم ازکم موٹرسائیکل کو بازاروں میں آنے کی اجازت دے دیں’ اگر کوئی موٹرسائیکل گلیوں کے راستے سے بازاروں میں داخل ہوجاتا ہے تو اس ڈر سے خریداری نہیں کرتا کہ ابھی کوئی مزدا ٹرک آئے گا اور میری موٹرسائیکل لے جائے گا’ جب تک کسٹمرز کے دلوں سے یہ خوف نہیں نکلے گا کاروبار نہیں چلیں گے’ امین بٹ نے کہا کہ چونکہ آٹھ بازاروں میں کاروبار ممکن نہیں رہا اس لئے تاجر آٹھ بازاروں سے نکل کر کاروبار کرنے کی تدبیریں کر رہے ہیں’ یہ شاپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں