41

تجاوزات کیخلاف آپریشن کئے بغیر ٹریفک مسائل پر قابو پانا ممکن نہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ٹریفک وارڈن پولیس اور ٹی ایم اے ڈیرہ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن ‘شرقی سرکلر روڈ اور بنوں روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن پولیس اور ٹی ایم اے ڈیرہ کی مشترکہ کاروائی کے دوران شرقی سرکلر روڈ اور بنوں روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک شریف اللہ نے کی جبکہ ایڈیشنل انچارج ٹریفک عزت خان گنڈہ پور بھی انکے ہمراہ تھے آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں ٹی ایم اے کی مشینری کے ساتھ لفٹر بھی شریک رہے’ آپریشن علی الصبح شروع کیا گیا جو دوپہر تک جاری رہا تجاوزات میں آنے والے سامان کو لفٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے اٹھا لیا گیا جبکہ دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شریف اللہ کنڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ڈیرہ شہر میں ٹریفک مسائل پر مکمل قابو پانے کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کی ہدایت کے مطابق شہر میں دوسرا بڑا آپریشن کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں