27

تجاوزات کے خاتمے کیلئے سرگودھا شہر میں بلا تفریق آپریشن کیاجائے

سرگودھا (بیوروچیف) تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا تفریق پورے شہر میں آپریشن کلین اپ کیا جائے تو کسی کو بھی اعتراض نہیں کیونکہ تجاوزات کا مسئلہ ایک جگہ کا نہیں پورے شہر کا مسئلہ ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے ٹارگٹ صرف اور صرف ریڑھی اور چھابڑی والوں کو بنایا جارہا ہے جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے چھابڑی وغیرہ لگاتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی وسماجی حلقوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے تمام اہم بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن دفتر کے سامنے بھی تجاوزات افسران کو نظر نہیں آرہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شہر بھر میں مشکلات پیدا ہونگی۔ عوامی وسماجی حلقوں نے کہا کہ اس وقت تجاوزات گھمبیر صورتحال اختیارکررہی ہے کمشنر سرگودھا حد بندی کرکے غریبوں کو یہاں پر روزی کمانے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں