فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح سے ختم ہوئی جس وقت یہ بے فیض ہوئے ان کا جنازہ نکل گیا کیونکہ یہ ایک غیر فطری پارٹی تھی جس میں ادھر ادھر سے آدمیوں کو پکڑ کر شامل کرایا گیا جبکہ میاں نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اور اسی لئے عوام کے دلوں کی دھڑکنیں آ ج ن لیگ کے ساتھ ہیں ۔ 8 فروری کے انتخابات میں ملک بھر سے ن لیگ کے امیدوار کلین سویپ کریں گے اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے انتقام ، نفرت اور منافقت کی سیاست نہ پہلے کی نہ اب کریں گے اور نہ ہی یہ انکا فلسفہ ہے انشا اللہ تعالی پاکستان کے عوام بحرانوں اور مایوسی کی دلدل سے نکلنے کے لئے میاں نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائے گی میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا
