37

تحریک انصاف نے عوام کو جینے کا راستہ متعین کرکے دیا

مکوآنہ(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ضلعی صدروایم این اے چوہدری رضانصراللہ گھمن ،امیدوارپی پی 105وسابق ایم پی اے رائے احسن رضاکھرل نے کہاہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو جینے کا راستہ متعین کرکے دیا ہے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائینگے کیونکہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے جس طرح لوگ بھوک افلاس سے مررہے ہیں یہ سب ان نااہل حکمران کی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الیکشن کرائوملک بچائوریلی اورخانوآنہ تاسدھابائی پاس رنگ روڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ کون کتنا دودھ کا دھلا ہوا ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام حکومت کو آٹے’چینی’دالوں کا بھائو بتائیں گے ان تجربہ کار چوروں نے ملک کو کس نہج پر پہنچا دیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اس لئے عوام اس حکومت کے خاتمے کی دعائیں مانگ رہے ہیں انشا اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور طریقہ سے کامیابی حاصل کریگی جس سے ان نااہل لوگوں کو اپنی اوقات کا پتہ چلانے میں مشکل نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں