33

تحریک انصاف کو اب اقتدار ملنے والا نہیں’ اکرم انصاری

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اوراین اے 104سے اُمیدوارحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اوراس کے سہولت کارجوچاہے کرلیں اب8 فروری کوبلے بلے نہیں ہوگی بلکہ ہرطرف شیرہوگا۔میاں نوازشریف نے پاکستان میں تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہ میں صرف وعدے نہیں بلکہ عملی طورپرکام کرکے دکھایاہے جبکہ پی ٹی آئی اپنے پونے چارسالہ اقتدارکاکوئی ایک منصوبہ بھی پیش نہیں کرسکتی۔اس کے دورحکومت اورمیاں نوازشریف کے تین ادوارکاموازنہ عوام کریں گے۔ حلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ جس نے ملک کے لیے سب کچھ کیا اسے کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی کسی ادارے کو کسی کی انتخابی مہم نہیں چلانی چاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ ہم تو کہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے کیا 2018ء میں میاں نوازشریف کے لئے کسی نے معصوم کا لفظ استعمال کیا تھا؟۔ مخالفین الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔ الیکشن کے بغیر صرف جمہوریت کا نہیں ملک کا بہت بڑا نقصان ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں