24

تحریک انصاف کی تبدیلی کا ہرپول کھل چکا ہے

فیصل آباد(پ ر) پا کستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں زکریا حسن ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا ہر پول کھل چکا ہے،عمران خان کی ذاتی مفادات کی سیاست سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے ،اقتدار کی خاطر لڑی جانے والی جنگ پاکستان کے مستقبل کو تاریک کر سکتی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے مخالفین کی طرف سے کی جانے والی الزام تراشی کا جواب ہمیشہ عوام کی خدمت سے دیا ہے ،لیکن عمران خان ملک و قوم کو بے وقوف بنا کر تماشا دیکھ رہے ہیں ،موجو د ہ مہنگائی عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک میں فساد اور بدامنی پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینے کی کوششوں میں مصر و ف ہے عوام اس کی کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہونگے ،عمران خان کو عوام اور ملک کے ساتھ کئے جانے والے کھلواڑ کو بند کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہاکہعوام کو گمراہ کرنے والوں کا انجام قریب ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں