33

تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کل وڑائچ ہائوس گوجرہ آئینگے

گوجرہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اسد عمر مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان ‘ شاہ محمود قریشی وائس چیئر مین ‘ فواد چوہدری سپوک پرسن ‘ میاں اسلم اقبال صدر پنجاب ‘ سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری ‘ رہنماپاکستان تحریک انصاف چوہدری افتخار گھمن مورخہ 16جنوری بروز سوموار ایک بجے دوپہر وڑائچ ہائوس گوجرہ آئیں گے ‘ جہاں وہ چوہدری بلال اصغر وڑائچ سابق صوبائی وزیر ‘ چوہدری حسام علی وڑائچ ایڈووکیٹ سے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم سابق ایم این اے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرینگے بعدازاں میونسپل کمیٹی گوجرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں