ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)شریف برادران اور زرداری کی سیاسی عمر پوری ہو چکی ،پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا حساب کون دے گا،ڈاکٹر نثار احمد جٹ،کپتان نے پی ڈی ایم کو بند گلی میں دھکیل دیا ،رانا آفتاب احمد خاں،تحریک انصاف کے کارکن اپنے کپتا ن کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں،حافظ عطا اللہ،مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ،ندیم آفتاب سندھو،تفصیلات کے مطابق سابق ایم این رہنما تحریک انصاف این اے 100ڈاکٹر نثار احمد جٹ کی قیادت میں الیکشن کرائو ملک بچائو اور مہنگائی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے چاہنے والے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ریلی کا آغاز 66 دھاندرہ چوہدری الیاس احمد جٹ مرحوم کے ڈیرے سے کیا گیا جگہ جگہ سینکڑوں کارکنوں نے ریلی کا شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا ریلی کے اختتام پر کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میںڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خاں،حافظ عطا اللہ ،چوہدری آصف جاوید،چوہدری ندیم آفتاب سندھو،رانا اسد آفتاب احمد ،محمد معیز اور عذرا نسیم سمیت تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی
22