33

تحریک انصاف ہی ملک کو معاشی بھنور سے نکال سکتی ہے

ساہیوال( بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدورا این اے141چو ہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ہیجان کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور اس میں طوالت سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،پاکستان موجودہ حالات میں جس سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا سامنا کرنا رہاہے ایسی نازک صورتحال میں ملک کی سب سے مقبول جماعت پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوششوں پر قوم کو سخت تشویش لا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں عمران خان کو دو تہائی اکثریت دلوائیں گے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ تحریک انصاف کی اقتدار میں واپسی سے ان کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے منصوبوں کا دوبارہ اجراء ہوگا۔ اتحادی حکومت اس انتظار میں ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گی تو وہ انتخابی میدان میں اتریں گے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے غیر معمولی فیصلے نا گزیر ہیں جو عوامی مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ تحریک انصاف نے معیشت کو بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں