38

تحریک منہاج القرآن دین اسلام کی سربلندی کی تحریک ہے

مریدوالہ(نا مہ نگار)تحریک منہاج ا لقر آ ن سینٹرل پنجاب کے نائب ناظم اعلی رانا ادریس خاں نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری وقت کے مجدد ہیں طاہر القادری نے اسلام آباد کی سڑکوں پر قوم کو آواز دی لیکن قوم آنے قوم کے اپنے حقوق کے لیے نہیں نکلی جس کے نتیجہ میں آج قوم مہنگائی اور کرپٹ حکمرانوں کا عذاب بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریدوالہ مظہر فیاض لودھی کی رہائشگاہ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن دین اسلام کی سربلندی کی تحریک ہے جو آج کے دور میں عشق مصطفی کو نوجوانوں کے دلوں زندہ کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اس موقع پر20پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں