58

تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد تنگ نظری کے خاتمے کیلئے ہے

فیصل آباد(پ ر)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران اپنے آپ کو اخلاقی و روحانی اعتبار سے ا س مقام پر رکھیں کہ وہ امن، محبت، رواداری کے عملی پیکر نظر آئیں۔ خدمت دین اور خدمت انسانیت کی توفیق جن لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ان کا چناؤ اللہ کریم کی خاص عنایت سے ہوتا ہے۔ جس شخص سے اللہ تعالی محبت کرتا ہے اسے اپنے دین کی خدمت کیلئے منتخب کرلیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن فیصل آبادکے ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںضلعی ناظم خالد مصطفوی ایڈووکیٹ ،سید حمایت رسول شاہ،ملک غلام حسین،سیدعظمت حسنین،غلام محمدقادری،حافظ سرفراز احمد ،الطاف حسین طاہر،ڈاکٹرسلطان محمود ،فیاض احمد،سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں