63

تحصیلدارغلام عباس کاظمی کے والد کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

جڑانوالہ(نامہ نگار)تحصیلدار/سب رجسٹرار سید غلام عباس کاظمی کے والد کے ایصال ثواب کیلئے عمر میرج ہال میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نائب تحصیلداران،قانونگو،پٹواریوں،وثیقہ نویس ، صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ،صحافی برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اللہ تعالی کا خاص کرم ہے جن کے والدین دنیا سے جا چکے ہیں انکے کیلئے سب سے بڑا ضدقہ انکے کی مغفرت کیلئے دعا کرنا ہے دنیا میں والد کا سہارا سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے ہم سب کو چاہیے کہ جن کے والدین زندہ ہیں انکی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور جن کے والدین دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں انکے کیلئے زیادہ سے زیادہ دعاں کا اہتمام کریں شرکا نے مزید کہا کہ تحصیلدار/سب رجسٹرار سید غلام عباس کاظمی کے مرحوم والد انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے ختم شریف کے اختتام پر مرحوم کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں