95

تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کے آفس میں کرپشن کی گونج

سرگودھا (بیوروچیف) تحصیل آفس میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار نے قانونی کاموں پر بھی رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور عملہ وراثتی انتقال پر بھی دس دس ہزار روپے وصول کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو باقاعدہ طور پر اس لوٹمار کیخلاف درخواست دی ہے مگر عملہ کہتا ہے کہ جو مرضی کرلو ہم نے سرکاری کھاتے بھی پورے کرنے ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق بھیرہ کے رہائشی شفقت کلیار، ذوالفقار وغیرہ نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ تحصیلدار بھیرہ اور نائب تحصیلدار کیساتھ ساتھ عملہ کو وراثتی انتقال اور عام رجسٹری کے حوالہ سے کہا تو وہ باقاعدہ طور پر دس ہزار روپے وراثتی انتقال اور عام رجسٹری پر پانچ سے سات ہزار روپے رشوت مانگتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان کے ہاتھوں لُٹنے پر مجبور ہیں تحصیلدار بھیرہ احسان الہیٰ اور نائب تحصیلدار رانا قمر نے باقاعدہ طور پر کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو درخواست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں