ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل دار ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حلقہ پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے 10/1/24کو اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہداہت کی کہ چک نمبر 391 ج ب میں اکمل محمود نامی شخص کے خلاف درخواست موصول ہوئی ہے کہ اس نے مربع نمبر 43اور مربع نمبر 9 کے ساتھ ملحقہ سرکاری رقبہ پر قبضہ کر کے فصل اور کنوں کا باغ لگا رکھا ہے اس کی رپورٹ جلد پیش کی جاہے لیکن تحصیل دار اور علاقہ پٹواری نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کی بابت اکمل محمود نامی شخص نے مٹی بھرت ڈال کر قبضہ ختم کرنے کی کوشش کی ہے تصویر میں واضع کنوں کے پودوں اور مٹی کو دیکھا جا سکتا ہے انشا اللہ بہت جلد انٹی کرپشن اور محتسب پنجاب سے تحصیل دار ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حلقہ پٹواری کے خلاف کارروائی کے لیے رجوع کیا جائیگا۔
