ساہیانوالہ(نامہ نگار)تحصیل چک جھمرہ میں تحصیلدار کا دفتر،پٹوار خانہ،تحصیل کچہری اور سرکاری افسران کی رہائش گاہیں تعمیر نہ ہوسکی1991 میں تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود جھمرہ کو ان عمارات کے لیے سرکاری سطح پر فنڈز کا ایشو نہ ہونا لمحہ فکریہ تفصیلات کے مطابق تحصیل چک جھمرہ تحصیلدار کے دفتر سے ہی محروم،تحصیلدار کرائے کی عمارت میں بیٹھ کر کام چلا رہے ہیں جبکہ پٹواری دربدر ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں دوسری جانب مخیر حضرات کے تعاون سے بننے والا پٹوار خانہ اور تحصیلدار دفتر کی عمارت کا تعمیراتی کام فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکا ہوا ہے سرکاری سطح پر اس زیر تعمیر عمارت کے لیے فنڈز کا جاری نہ ہونا جھمرہ انتظامیہ اور یہاں کے سیاست دانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے 1991 میں تحصیل کا درجہ حاصل کرنے کے باوجود تاحال چک جھمرہ میں تحصیلدار کا دفتر،پٹوار خانہ،تحصیل کچہری اور تحصیلدار دفاتر کی عمارات کے ساتھ ساتھ یہاں سرکاری افسران کی رہائش گاہیں تعمیر نہ ہوسکی جس کی وجہ سے تحصیل چک جھمرہ میں تعینات افسران کو یہاں پر رہائش پذیر ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب تحصیل کا درجہ حاصل ہونے کے 3 دہائیوں بعد سرکاری افسران نے اپنی مدد آپ کے تحت اور اہل علاقہ کے تعاون سے چک جھمرہ میں تحصیلدار کا دفتر اور پٹوار خانہ بنوانے کی کوشش شروع کی مگر فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تقریبا 50 فیصد کام ہوجانے کے بعد اس زیر تعمیر عمارت کا کام رک گیا ہے معلومات کے مطابق جھمرہ میں بننے والا اسٹنٹ کمشنر کا دفتر بھی مخیر حضرات کے تعاون سے بنا تھا عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر تحصیل چک جھمرہ کو اس طرح پس پشت ڈالنا جھمرہ کے سیاستدانوں اور انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔
