26

تحصیل کمالیہ میں آٹے کی کوئی قلت نہیں’ اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ

کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے گزشتہ روز شہر میں سستے آٹے کے سٹالز کا معائنہ کیا اور شہریوں میں آٹے کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ شہر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور نہ ہی بازاروں میں آٹے کی دستیابی میں تعطل آیا ہے۔ آٹے کی قلت کے بارے میں تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ ایسی کسی بات پر یقین نہ کریں بلکہ ایسے عناصر جو اس قسم کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر علاقہ کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی نشاندہی کریں تا کہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے عوام کی اپیل پر آٹے کی رسد کو پہلے سے دوگنا کر دیا تا کہ عوام میں سستے آٹے کی فراہمی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوز اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کر کے حکومت کی جانب سے عوام کو دئیے جانے والے ریلیف پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں