59

تحصیل کمالیہ کی تعمیر وترقی میں ہمارا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا

کمالیہ(نامہ نگار) سابق ایم این اے و امیدوار قومی اسمبلی این اے 107 میاں اسد الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں آئیں گے، عوام کی فلاح و بہبود اور حلقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، حلقہ میں بلاتخصیص ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گیانہوں نے کہا کہ اقتدار اللہ کی امانت ہے ، عوامی فلاح و بہبود اور حلقہ کی تعمیر وترقی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ، پہلے بھی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں حلقہ میں تعمیراتی کاموں کے جال بچھائے گئے تھے اور اب بھی یہ عمل جاری و ساری رہے گا ۔ حلقہ کے عوام کے مینڈیٹ کا خاص خیال رکھتے ہوئے حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ، حلقہ کے عوام کو صحت ، تعلیم اور مواصلات کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کی تعمیر سمیت ان اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں