34

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کمالیہ میں آئی سپیشلسٹ تعینات نہ ہوسکا

کمالیہ(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں چھ مہینے گزرنے کے باوجود آئی وارڈمیں کوئی بھی آئی سپیشلسٹ تعینات نہیں ہوسکا۔جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سابقہ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حافظ صادق امین کو ریٹائرڈ ہوئے چھے ماہ گزر گئے لیکن ان کی جگہ ابھی تک کوئی نیا آئی سپیشلسٹ تعینات نہ ہو سکا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اضافی چارج سنبھالنے والی لیڈی ڈاکٹرسارا دن آفس سے غائب رہتی ہیںمریض گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں اور تھک ہار کر واپس لوٹ جاتے ہیںشہریوں نے ارباب اختیار سیفوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں