گوجرہ(نامہ نگار)شوگر کے مرض میں مبتلا مریض رل گئے۔تحصیل ہیڈ کوارٹرگوجرہ میں انسولین کی عدم دستیابی پر مریض دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ میںانسو لین کی عدم دستیابی پر شوگر کے مریض شدیدپریشانی میں مبتلا ہو گئے۔تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میںانسو لین لینے کی غرض سے دوردراز کے علاقوں سے آنیوالے شوگر کے مر ض میں مبتلا مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ۔ہسپتال پہنچنے پر بتا یا جا تا ہے کہ انسولین ختم ہو چکی ہے جس سے مایوس ہو کر مریضوں کو گھروں کالوٹنا پڑتا ہے۔مریضوں کی ایک بڑی تعدادنے بتایاکہ انسو لین عدم دستیابی کی وجہ سے وہ بازار سے مہنگے داموں انسو لین خریدنے پر مجبور ہیں جو مریض بازار سے خریداری کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے مریض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہاہے ۔ مریضوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ میںانسولین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شوگر کے مریض موت کے منہ میں جانے سے بچ سکیں۔
