36

ترقیاتی منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان اپرنئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جنوبی وزیرستان اپر اعجاز اختر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ موصوف عرصہ دراز سے تاخیر کے شکار ترقیاتی منصوبوں کو جلد عملی جامہ پہنائے گے اور تمام تر فنڈز کو ناصرف میرٹ پر بلکہ علاقے کے دئرینہ مسائل حل کرنے پر خرچ کرینگے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سنٹرل وزیرستان یوتھ ٹرسٹ کے ترجمان نے کیاان کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد جنوبی وزیرستان کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کثیرفنڈز اور متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے جس سے علاقے میں خوشیاں اور امن لوٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اعجاز اختر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ موصوف بہترین طریقے سے علاقے کی خدمت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں