32

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا’ ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ لینا تھا، اجلاس میں ضلع بھر کے تمام افسران، محکمہ تعلیم،صحت، ہائی وے، بلڈنگ،پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ،کالجز و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلا س کی بریفنگ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد نے دی، باری باری تمام ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے تمام محکموں کو ہدایات جاری فرمائیں کہ وہ کام کے معیار کو بہتر بنائیں اور وقت پر مکمل کریں، انہوں نے کم پراگریس والی سکیموں پر کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، جن سکیموں میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ ہے اسے فوری حل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت پر مکمل کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں