ساہیوال(بیورو چیف)صدر راہ حق ویلفئیر فائونڈیشن میاں بابر صغیر انجم نے ترکیہ، اورشام میںشدید زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ امت مسلمہ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرے۔ انہوں نے کہا ہم بحیثیت امت مسلمہ قدرتی آفات کا شکار ہونے والے انسانوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی بین الاقوامی ایشوز میں حمایت کی اور مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہواہے۔2005 میںپاکستان میں جب زلزلہ اور بعدازاں 2009 اور 2022 سمیت متعدد بار جب بھی سیلاب آئے ترکیہ نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ لہٰذاجہاں حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے وہیںسیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں کو بھی چاہیے کہ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے امدادی کیمپ لگائیں۔اور انہیں ریلیف کا سامان مہیا کریں۔ پاکستان کی طرف سے ترکیہ کے عوام کو اچھا پیغام جانا چاہیے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ پاکستان اورعوام مشکل کی گھڑی میں برادر ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔میاں بابر صغیر نے زلزلے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی۔
21