26

ترکیہ اور شام میں زلزلہ ‘ شہباز شریف کا قیمتی جانوں کا ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ا ر دوان کو ٹیلی فون کیا اور ترکہ میں ز لز لے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ۔ و ز یر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ترکیہ کے صدر سے گفتگو میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں۔غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں