23

ترکیہ ‘ شام میں زلزلہ سے 1لاکھ اموات کا خدشہ

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ ترکیے اور شام میں7اعشاریہ8شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد10ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کا ترکیے اور شام میں زلزلے سے ہونیوالی اموات کی تعداد سے متعلق اندازے پر کہنا ہے کہ 47 فیصد امکان ہے کہ ترکیے اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔زلزلہ پیما مرکز نے مزید کہا کہ 20 فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔واضح رہے ترکیے اور شام میں زلزلے سے تباہی بڑے پیمانے تک جانے کا امکان ہے۔ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے اب تک مجموعی اموات 4 ہزار 372 ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں