43

ترکی اورشام کے زلزلے میں ہونیوالے جانی نقصان پراظہار غم

فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق، سینئرنائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے ترکی اور شام کے سرحدی علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں نے پہلے ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں تاہم فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرنا اُن کے فرائض میں شامل ہے۔ دونوں ملکوں کے پاکستان میں تعینات سفیروں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں