32

تعلیمی اداروں میں سیاست کی اجازت نہیں دینگے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو خالی کروا لیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت سے ہاسٹلز کو خالی کروایا ۔سپیشل پولیس فورس تعلیمی اداروں میں تعینات کی جائے گی تاکہ محفوظ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو خالی کروا لیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت سے ہاسٹلز کو خالی کروایا۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور والدین نے بروقت کارروائی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھاکہ تعلیمی اداروں میں سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تعلیمی معاملات میں کسی قسم کا کوئی خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں کی فضاء کو تحقیقی اور تخلیقی امور کے لئے سازگار بنایا جائے گا،پرتشدد واقعات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کا انسداد انتہا پسندی یونٹ دیگر تعلیمی اداروں سے رابطے میں ہے اور دورے کررہا ہے۔سپیشل پولیس فورس تعلیمی اداروں میں تعینات کی جائے گی تاکہ محفوظ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں