سرگودھا (بیورو چیف) تعلیمی اداروں میں عربی زبان کو لازمی قرار دیا جانا ایک اچھا اقدام ہے اس سے بچوں میں مذہبی رجحانا ت کو فروغ ملے گا اور بچے اسلامی تعلیمات کی طرف راغب ہونگے پاکستان میں انگریزی نظام تعلیم کی وجہ سے بچے اسلامی تعلیمات سے دور ہورہے تھے ان خیالات کا اظہار معروف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سیاسی سماجی شخصیت راجہ عبدالوہاب نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
