31

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھنے پر اظہارتشویش

فیصل آباد(پ ر) صدر انجمن کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار و FCCI کے سابق ممبر ایگزیکٹو رانا اکرام اللہ نے اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں کے تعلیمی اداروں کے طلبہ میںمنشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہ اسی قسم کی ایک جامع رپورٹ سابقہ دور حکومت میں ا حساس ادارے کی طرف سے منظر عام پر آچکی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آنکھیں کھولیں اور دیکھیں کہ تعلیمی اداروںمیں ملک کے مستقبل معماروں میںمنشیات کی سپلائی کون کررہا ہے اور ایسے ملک دشمنوں کے خلاف ملک کا قانون کیوں خاموش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں