32

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا فیصلہ

جھنگ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد رضا سرا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواـ جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی سی او ایجوکیشن سمیت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد رضا سرا نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہاں کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت کے واضح احکامات ہیں کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں منشیات کا استعمال ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔منشیات کی خریدو فروخت روکنے اورنئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے منظم حکمت عملی اپنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں