43

تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کریک ڈائون کافیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اجتماعی فکر و عمل کی ضرورت ہے جبکہ آئندہ 3ماہ کے دوران تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے بھر پور کریک ڈائون کیا جائیگا۔ یہ بات فیصل آباد کی ڈویژنل کمشنر محترمہ سلوت سعید نے فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ملکی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کی خدمات کا برملا اعتراف کیا اور کہا کہ معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی کا تحفظ ممکن نہیں اور اس سلسلہ میں یقینا آپ لوگ زبر دست کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں جبکہ کئی ایک صوبائی اور وفاقی سطح کے ہیں جن کے حل کیلئے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تنوع کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آج یہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے صدیوں پرانے طور طریقوں کو بھی بدلنا ہوگا تاکہ ہم عالمی سطح پر ترقی یافتہ ملکوں کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی طرف سے ڈویژنل پبلک سکول کی لائبریری کی تزئین و آرائش پر اُن کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں